عیسی لیب نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ 28 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی
ایونٹ کو فلڈ لائٹس میں منعقد کرانے کا فیصلہ . فیڈریشن کے نئے لوگو کی رونمائی رونق لاکھانی نے کی۔
عیسی لیب نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ 28 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی
ایونٹ کو فلڈ لائٹس میں منعقد کرانے کا فیصلہ۔فیڈریشن کے نئے لوگو کی رونمائی رونق لاکھانی نے کی۔
کراچی۔ عیسی لیب پندرویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ 28 مئی تا یکم جون تک کراچی میں کھیلی جائے گی پانچ روزہ ایونٹ کی میزبانی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کرے گی
چیمپئین شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختوانخواہ اور سندھ کی ویمنز سافٹ بال ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم کی صدرارت میں منعقدہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں فیڈریشن کی پیٹرن رونق اقبال لاکھانی، سینیئر نائب صدر اور عیسی لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ،
چیئرپرسن یاسمین حیدر، نائب صدر تہمینہ آصف، سید وسیم ہاشمی،ایس ایس اے کے سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی
ایگزیکٹیو کمیٹی نے کراچی کے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو فلڈ لائٹس میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا چیمپئین شپ سے قبل سافٹ بال ایمپائرنگ کورس کرانے اور فیڈریشن کے نئے لوگو کی منظوری دی گئی
اس کے علاوہ ویمن ایشیاء کپ کوالیفائیر میں برونز میڈل جیتنے والی قومی بیس بال ٹیم کی کھلاڑیوں اور اسپیشل اولمپک ونٹر گیمز کے میڈلسٹ کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیا گیا
اس موقع پر فیڈریشن کی پیٹرن رونق لاکھانی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے تسلسل کے ساتھ جاری اقدامات کے باعث آج یہ کھیل تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہا ہے
چیمپئین شپ کے ٹائٹل اسپانسر عیسی لیبارٹریز کی کھیلوں میں سرپرستی کو سراہتے ہوئے رونق لاکھانی نے کہا کہ اسپانسر شپ کے بغیر کوئی بھی کھیل فروغ نہیں پاسکتا
نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا قومی خدمت ہے ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ ہمارا ادارہ آئندہ بھی سافٹ بال فیڈریشن کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھے گ
انیشنل چیپئین شپ میں شریک خواتین کھلاڑیوں کو ایک مثالی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے