نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
کراچی 3 مئی ۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ فائنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 80 کرکٹرز حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم تیس لااکھ روپے سے زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔
کراچی میں 3 مئی سے شروع ہونے والے چار روزہ پری ٹورنامنٹ کیمپ کے اختتام پر پانچوں ٹیموں میں سے ہر ایک کے 19 رکنی اسکواڈز کی تعداد 16 کر دی جائے گی۔
پانچ قومی کھلاڑی جو حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں پاکستان کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھیں،
اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گی جن میں فاطمہ ثنا ( کانکررز )گل فیروزہ ( اسٹرائیکرز) منیبہ علی ( انونسیلبز ) سدرہ امین ( اسٹارز ) اور رامین شمیم ( چیلنجرز ) شامل ہیں۔
خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے اور اسے بڑھانے کے لیے پی سی بی کی مسلسل کوششوں کے حصے کے طور پر کوالیفائر (22 مئی) اور فائنل (24 مئی) پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچ سہ پہیر 3 بجے شروع ہوں گے.