حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین
صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین
صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔
تین مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے مرکزی صدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دنیا کے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں
جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے صحافیوں سے مطالبہ ہے کہ پر امن صحافت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور ظالم کے خلاف اور مظلوم کی آواز بنیں۔
3 مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں شہدائے صحافت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق اور سچ کیلئے اپنی جانیں قربان کر دی ہے لیکن ظالم کے آگے کبھی جھکے نہیں۔