انڑویوز

میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے ; سعود شکیل

میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے ; سعود شکیل

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ اب میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے ۔۔ کیونکہ مجھے اب وائٹ بال کرکٹ کھیلنا ہے ۔

ایک انٹرویو میں سعود شکیل نے کہا کہ ہماری زیادہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں ، ہم بہت کم ٹیسٹ کھیلتے ہیں اس لیے اب میں نے وائٹ بال کرکٹ پر بھی فوکس کر لیا ہے ،

وائٹ بال کرکٹ کی جو ضرورت ہے مجھے اس کے مطابق کھیلنا ہے اور میں اس کیلئے تیاری کر رہا ہوں کیونکہ مجھے اب وائٹ بال کرکٹ کھیلنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ جو ٹیم کی ضرورت ہے اس کے مطابق کھیلا جائے ، میں بھی ایسا کرتا ہوں ، ماڈرن ڈے کرکٹ ہر کوئی کھیلنا چاہتا ہے لیکن آپ پر کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں،

مجھ پر ایک دو میچز پر تنقید کی گئی ٹھیک ہے ، اگر کوئی تنقید کر رہا ہے کیونکہ اپنی سوچ کے مطابق ہر کوئی درست تنقید کر رہا ہوگا لیکن گراؤنڈ میں کیا چاہیے ٹیم کی کیا ضرورت ہے

ان کو علم نہیں ہوتا۔ ایک ٹیم میں 170 کے سٹرائیک ریٹ سے تمام کھلاڑی نہیں کھیل سکتے اگر ایسا کریں گے تو 40 ، 50 رنز پر آؤٹ ہو جائیں گے ، ہر کھلاڑی کا اپنا اپنا رول ہوتا ہے اور وہ اس کے مطابق کھیلتا ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کپتانی ایک ذمہ داری ہے اور میرے لیے سیکھنے کا ایک تجربہ ہے ، پہلی مرتبہ کپتانی کر رہا ہوں جب ٹیم اچھا کر رہی ہو تو کپتان کے لیے کافی آسانی ہوجاتی ہے ،

میرے پاس تجربہ کار نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، عامرجیسے تجربہ کار بولر بھی ہیں، جارحانہ انداز فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہے اور وہ محمد عامر میں ہے ،

عامر سے نوجوانوں کو سیکھنا چاہیے ، میں بھی چاہتا ہوں کہ گراؤنڈ کے اندر جارحانہ انداز اپنایا جائے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!