PSL2025

پی ایس ایل 10 ; انجری کے باعث کراچی کنگز کے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں

پی ایس ایل 10 ; انجری کے باعث کراچی کنگز کے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں

کراچی کنگز نے کھلاڑیوں کی انجری کے باعث اسکواڈ میں تبدیلیاں کر دیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران کھلاڑیوں کی انجری کے باعث کراچی کنگز نے اپنے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔

فاسٹ باؤلر فواد علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد آئندہ چند میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ فواد کی جگہ ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

سعد بیگ اس سیزن میں پہلے ہی دو میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے خاص طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک پر اعتماد اننگز سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ، کراچی کنگز نے فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جو ایڈم ملن کی جگہ لیں گے۔ ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سے باہر ہو چکے ہیں۔

دہانی اپنی رفتار، جوش اور جارحانہ باؤلنگ کے لیے جانے جاتے ہیں، اور کراچی کنگز کی باؤلنگ لائن اپ میں ایک مؤثر اضافہ ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!