باکسنگ

سندھ حکومت کا باکسر عثمان وزیر کیلئے مالی امداد کا اعلان

 سندھ حکومت کا باکسر عثمان وزیر کیلئے مالی امداد کا اعلان

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی باکسر عثمان وزیر کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے عثمان وزیر کی مالی امداد اور سہولیات دینے کا اعلان کیا۔۔

وزیراعلیٰ سندھ نے باکسر عثمان وزیر سے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون میں یہ پاکستان کی پہلی بڑی فتح ہے اور سندھ حکومت آپ کو بہترین باکسر بنائے گی۔

سندھ حکومت عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن مقابلے میں لے کر آئے گی اور ورلڈ اوپن میں آنے سے عثمان وزیر کی عالمی رینکنگ بہتر ہوگی۔ میں آپ کی فتح اور محنت سے بہت خوش ہوں، عثمان وزیر کی مسلسل 16ویں فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔

اس موقع پر عثمان وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو فتح والے باکسنگ گلوز پیش کیے اور وزیراعلیٰ سندھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہ گلوز پہن کر "پنچ ایکشن” کیا،

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایشوران کو بینکاک میں پہلے راؤنڈ میں ہی شکست دی تھی ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!