PSL2025کرکٹ

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر رات گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام، فنکار اور کھلاڑی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبد اللہ شفیق، نعیم خان اور زمان خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی اور کہا کہ ’ہم اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں، ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم ایک قوم ہیں‘۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کے خلاف وطن کا دفاع کیا۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، ہم ایک قوم ہیں، پاکستان رندہ باد۔

اسٹار کرکٹرز کے علاوہ عبداللہ شفیق، زمان خان اور سابق کرکٹر محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل نے بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر فخر کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کے ساتھ ہر طرز کی کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے منگل (6 مئی) کی رات کیے گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہے، جبکہ دشمن کا ایک بڑا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں اور فضائی دفاع مکمل طور پر فعال ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دے رہا ہے اور دیتا رہے گا۔ پاک دھرتی کا دفاع اور اس پرجان قربان کردینا ہمارا نصب العین ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی غلط فہمی کو جلد ٹھیک کردیا جائے گا، اورپاکستان اپنی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گا۔ پاکستان اپنے وقت، مقام اور طریقۂ کار کے انتخاب کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!