کرکٹ

روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق طویل فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہر کرنے والے روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا

جب بھارتی میڈیا میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی سے ہٹائےجانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔

روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔

روہت شرما کا اپنے بیان میں کہنا تھا ’میں مداحوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک خواب جیسا تھا اور ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز رہا، تاہم ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارت کو ورلڈچیمپئن بنوانے کے بعد روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کے ساتھ ہی ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا بھی اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

روہت شرما نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 40 کی اوسط سے 4 ہزار 301 رنز بنائے جس میں 12 سینچریاں اور 18 نصف سینچریاں شامل تھیں، تاہم گزشتہ چند میچوں میں ان کی کارکردگی بدترین رہی۔

روہت شرما نے گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک بار 50 کا ہندسہ عبور کیا اور اس دوران ان کی بیٹنگ اوسط صرف 10.93 رہی۔

ان کی قیادت میں بھارت کو بنگلہ دیش اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر آسٹریلیا میں بھی بھارت کو 3-1 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!