انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے
آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے امکانات، دھرم شالہ میچ منسوخ
(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ موجودہ صورتحال اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کنگز الیون پنجاب اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان شیڈول میچ سیکیورٹی خدشات اور مقامی بلیک آؤٹ کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران صرف 10.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تماشائیوں کو فوری طور پر اسٹیڈیم خالی کرنے کا حکم دیا اور اسٹیڈیم میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے کئی شہروں، بشمول دھرم شالہ، میں پروازوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات نے آئی پی ایل کے شیڈول کو شدید متاثر کیا ہے اور بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات اور ٹورنامنٹ کے مستقبل پر غور کر رہا ہے۔