کرکٹ

مہمند سپر لیگ ، بائیزئی ازمری کرکٹ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کردی

ضلع مہمند ؛ مہمند سپر لیگ ، بائیزئی ازمری کرکٹ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کردی

مہمند شگئ کرکٹ گراؤنڈ میں مہمند سپر لیگ اختتام پزیر۔بائیزئی ازمری کرکٹ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کردی۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست یکہ غنڈ بازان کو فائنل میں شکست کا سامنا ہوا ۔۔

ضلع مہمند تحصیل حلیم زئی مہمند شگئ کرکٹ گراؤنڈ میں سماجی و فلاحی نوجوان حمیداللہ مہمند کی جانب سے افغان ٹی وی اور فلاحی اداروں کی اشتراک سے 28 اپریل کو مہمند سپر لیگ شروع ہو گئے تھے ۔

ضلع کے 8 تحصیلوں سے 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سپر لیگ کے ناقابل شکست یکہ غنڈ بازان کرکٹ ٹیم فائنل کھیلنے کا مستحق ہوا تھا جبکہ بائیزی ازمری اور پنڈیالی کے درمیان سیمی فائنل میں بائیزئی ٹیم نے پنڈیالی کو شکست دیکر فائنل تک پہنچ گئے۔

فائنل میچ یکہ غنڈ اور بائیزئی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بائیزئی ازمری ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 194 ناقابل شکست رنز بنالئے۔جواب میں یکہ غنڈ بازان کرکٹ۔

ٹیم صرف 130 رنز بناکر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور بائیزئی ازمری ٹیم نے فائنل میچ باآسانی جیت لیا۔عمیر ابراھیم 67 رنز اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تقریب کے آرگنائزر حمید اللہ مہمند اصغرخان ۔افغان ٹی وی کے عدنان خان۔ ملک شاہ خالد اتمان خیل۔ ملک عدنان اور مہمند پریس کلب کے نائب صدر گل محمد مومند نے کھلاڑیوں میں شیلڈ، ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے ۔

ونر ٹیم کو 5 لاکھ روپے جبکہ رنر آپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ کرکٹ کے مشہور کمینٹریٹر نجیب اللہ صافی کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا

سپر لیگ کے اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ علاقے کے عمائدین کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!