35ویں نیشنل گیمز 2025 کی نئی تاریخ کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ کا 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 کو کراچی میں کرانے کا فیصلہ
35ویں نیشنل گیمز 2025 کی نئی تاریخ کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں 35ویں نیشنل گیمز ایک مفاہمت نامہ (MoU) پر دستخط
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی سربراہی پی او اے کے صدر عارف سعید نے کی، وفد میں سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود، اور سیکریٹری سندھ احمد علی راجپوت شامل
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری سپورٹس علیم لغاری بھی موجود ملاقات میں 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے شیڈول اور منصوبہ بندی پر گفتگو ھوہی ھے ۔
سیکرٹری عبد العلیم لاشاری کی جاری تیاریوں اور لاجسٹک منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ کا 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 کو کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ھے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت سندھ کا کھلاڑیوں کی کارکردگی کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ھے کہ عالمی معیار کے مطابق نیشنل گیمز کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، نئے ٹیلنٹ اور کھیلوں میں دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام ضروری ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو نیشنل گیمز کی کامیابی کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا نوجوان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں، کھلاڑیوں کی ٹریننگ، میڈیکل سہولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر تمام سہولیات میسر ہونگی،
وزیراعلیٰ سندھ کا نئی سوئمنگ پول کی تعمیر اور جدید الیکٹرانک ٹائمنگ و اسکورنگ سسٹمز کی خریداری کا اعلان کیا
صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو فرسٹ نیشنل گیمز کے آغاز سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے نیشنل گیمز کی ترقی میں وزیراعلیٰ سندھ کی حمایت کو سراہا۔