بھارت نے پاکستان سے پنگا لے کر اپنی موت کے پروانے پردستخط کردیئے ، سیدعاقل شاہ
خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام
بھارت نے پاکستان سے پنگا لے کر اپنی موت کے پروانے پردستخط کردیئے ، سیدعاقل شاہ
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت کواس کی بزدلانہ حملوں کامنہ توڑ جواب دینے پرخیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن اورپشاورکے کھلاڑیوں کا اپنی افواج کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے اوران کیساتھ اظہاریکجتہی کے لئے پشاورسپورٹس کمپلیکیس سے صدرسٹیڈیم چوک تک اظہار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا
جس کی قیادت سابق صوبائی وزیر کھیل سیدعاقل شاہ نے کی جبکہ اس موقع پرخیبرپختونخوااولپک ایسوسی ایشن کے صدرہارون ظفر،سابق عالمی سکواش لیجنڈ قمرزمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شاہ فیصل، الیاس آفریدی،
ذوالفقار بٹ سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی ریلی میں شریک کھلاڑیوں نے مختلف بینرز اورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے
جن پرپاک فوج کو خراج تحسین کے حوالے سے نعرے درج تھے۔یکجہتی واک سے خطاب کرتے ہوئے سیدعاقل شاہ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان سے پنگا لیکر اپنی موت کے پروانے پردستخط کردیاہے
یہ نہ تو1965ہے اورنہ 1971ہے بلکہ 2025ہے اب بھارت کو کیسی صورت بھاگنے نہیں دینگے ہمیں اپنی افواج برناز ہے اوروہ ہمیں مایوس نہیں کرینگے اورہرمحاظ پرڈٹ کربھارت کامقابلہ کرکے پاکستان کانام سربلند کرینگے۔
انہوں نے پاکستانی افواج کی بروقت شاندارجوابی حملے کوتاریخی فتح قراردیا اورکہاکہ ایک ہی دن میں بھارت کاساراغرور زمین بوس کردیاہے پاک افواج ہرلحاظ سے قابل تحسین ہے جیسے مدتوں یادرکھاجائے گا
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت پتہ نہیں کس قسم کے خواب دیکھ رہاتھاکہ پاکستان کوڈرادے گا مگرہماری افواج نے ایک ہی رات میں اس کی ہوانکال دی ہے
اوراس کوساراغرور نکال دیاہے بلکہ بھارت اب پاکستان پرحملے کرنے کے حوالے سے سو نہیں ہزارمرتبہ سوچ کربھی حملہ کرنے کی جرت نہیں کرے گا
اس موقع پرپاکستان زندہ باد،پاک آر می نیوی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے اورفوج کے ساتھ مرتے دم تک ساتھ دینے کاعہد کیاگیا اوراس کی مزید کامیابی کے لے دعا بھی کی گئی۔