کرکٹ

ویمنز ٹی 20 کا انوکھا ریکارڈ: پوری ٹیم ریٹائرڈ آؤٹ

ویمنز ٹی 20 کا انوکھا ریکارڈ: پوری ٹیم ریٹائرڈ آؤٹ

ویمنز ٹی 20 میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا، جس میں یو اے ای ٹیم کی تمام خواتین کھلاڑی ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئیں اور اس طرح سے یہ میچ تاریخ کا حصہ بن گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر کے دوران کرکٹ کے میدان میں ایک ناقابلِ یقین اور عجیب واقعہ پیش آیا، جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ویمن ٹیم کی تمام 10 کھلاڑی ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئیں۔

یہ پہلا موقع تھا جب کسی انٹرنیشنل ٹی 20 میچ میں اس نوعیت کا واقعہ رونما ہوا ہو، چاہے وہ مردوں کی کرکٹ ہو یا خواتین کی۔

یو اے ای نے قطر کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز کے اختتام پر 192 رنز بنائے لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی روایتی انداز میں آؤٹ نہیں ہوا۔ پوری ٹیم ریٹائرڈ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹی، جس نے شائقین، ماہرین اور حتیٰ کہ کرکٹ کے قانون دانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

اگرچہ کرکٹ کے قوانین میں ریٹائرڈ آؤٹ کی گنجائش موجود ہے، لیکن ایک ہی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا اس انداز میں کھیل سے باہر ہو جانا نہ صرف نایاب بلکہ تاریخی واقعہ بن گیا۔

اس حیران کن بیٹنگ کے باوجود یو اے ای نے قطر کی ٹیم کو نہایت آسانی سے قابو میں رکھ لیا۔ قطر کی ٹیم صرف 29 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس میں ان کی 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹیں۔

دوسری جانب یو اے ای کی اننگز میں بھی صورتحال مختلف نہ تھی، جہاں ان کی 8 کھلاڑی صفر پر پویلین واپس گئیں۔ اس طرح اس میچ میں کل 15 کھلاڑی ’’ڈک‘‘ پر آؤٹ ہوئے، جو کہ ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!