کرکٹ

بھارتی اوپنر ’’رافیل‘‘ صفر پر پویلین لوٹ گیا، کھلاڑیوں کیلئے ’’فنٹاسٹک‘‘ ٹی

بھارتی اوپنر ’’رافیل‘‘ صفر پر پویلین لوٹ گیا، کھلاڑیوں کیلئے ’’فنٹاسٹک‘‘ ٹی

 پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ بھارتی اوپنر رافیل صفر پر پویلین لوٹ گیا، پاکستان نے پہلے پاور پلے میں بھارت کی 6 وکٹیں صفر پر گرائیں۔

قومی کرکٹر عامر جمال نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ٹویٹ پیغام میں پاکستان کی بھارت پر برتری کا دلچسپ انداز میں اظہار کیا ہے۔عامر جمال نے کہا کہ پہلے پاور پلے میں پاکستان نے بھارت کی 6 وکٹیں صفر پر گرائیں،

اوپنر رافیل بھی صفر رنز پر پویلین لوٹ گیا۔ شاہینوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ بھارت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث میچ 10 اوورز کے بعد ہی منسوخ کردیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلنے پاکستان نہ آنے اور اپنے میچز دبئی میں رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ ہر میچ مرضی سے فکس نہیں ہوتا۔ پاکستانی کرکٹرز بھی بھارتیوں کو ٹرولنگ کرنے لگے۔

قومی سپنر ابرار احمد نے دیگر کھلاڑیوں کو فنٹاسٹک ٹی پلائی۔ 2019 میں پکڑا جانے والا پاکستانی پائلٹ ابھی نندن اور فنٹاسٹک چائے کا ذکر بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔

قومی سپنر ابرار احمد نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پلائی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے بھارت کے زخم تازہ کر دیئے۔ابرار احمد کی جانب سے دی گئی

اس پارٹی میں ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پینے والوں میں بابر اعظم، سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حارث نے شرکت کی اور فنٹاسٹک ٹی سے لطف اندوز ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ پاکستان بھارت صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کھیل نشانے پر ہے،پی ایس ایل دبئی منتقل ہوا،آئی پی ایل معطل ہوگیا۔

کھیل سرحدوں،مذاہب اورسیاست سے بالاتر ہیں، کرکٹ ہمیں جوڑتی تھی،آج جنگ کی زدمیں ہے،بھارتی ڈرون حملے نے راولپنڈی سٹیڈیم کے باہرحملہ کیا۔

بھارتی میڈیا پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے،بھارتی میڈیا صحافتی اقدار چھوڑ کر مزاحیہ انداز اختیارکرگیا، انہوں نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو جنگ کا ایندھن نہ بنایا جائے۔

سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے لکھا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت بی جے پی ایک دہشتگرد ادارے سے کم نہیں جو اپنے پڑوسیوں میں خوف پھیلا رہی ہے۔

بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے فالس فلیگ حملے کررہی ہے۔ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اپنی بہادر مسلح افواج کی حمایت میں ثابت قدم ہیں، اللہ اہم سب کی حفاظت اور رہنمائی فرمائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!