سکواش

سکواش سٹار محمد شملان گل ورلڈ جونیئر انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ کے لیے منتخب

سکواش سٹار محمد شملان گل ورلڈ جونیئر انڈر 19 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لیے منتخب

ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) ایبٹ آباد کے لیے ایک اور اعزاز: پاکستان کے ابھرتے ہوئے سکواش سٹار محمد شملان گل ورلڈ جونیئر انڈر 19 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہو گئے۔

پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت اسکواش کھلاڑی محمد شملان گل نے اپنی مسلسل محنت، مہارت اور غیر معمولی کارکردگی سے ملک بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے حالیہ قومی ٹرائلز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ یہ عالمی مقابلہ مصر میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شملان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل شملان گل نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے انڈر 19 کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی جو کہ بین الاقوامی سطح پر ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔

قومی سطح پر بھی ان کی کامیابیوں کا سفر جاری رہا۔ انہوں نے انڈر 22 کیٹیگری میں بین الصوبائی گیمز میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ قائد اعظم گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!