PSL2025

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل 10 کے میچز راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر کے بعد لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی میں کروائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل حکام نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے آگاہ کیا ہے کہ چونکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی الحال دبئی میں ہی روکے رکھا جائے۔

اس کے ساتھ ہی مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ ممکنہ طور پر تمام کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے گا۔

جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے ہوٹل بکنگ، کھلاڑیوں کی نقل و حرکت، اور گراؤنڈ اسٹاف کی تیاریوں سمیت تمام انتظامات پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ باقی میچز بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی اور مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی کوشش ہے کہ لیگ کو کامیابی سے مکمل کیا جائے اور شائقین کو دوبارہ پاکستان میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے حتمی طور پر کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بقیہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول رکھے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔

اسکے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز کھیلے جانے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!