PSL2025

پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے بقیہ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے لیگ کے معطل شدہ بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے 17 سے 25 مئی کے درمیان ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث معطل ہونے والے میچز کو مئی کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا آغاز وہیں سے کیا جائے جہاں لیگ کا تسلسل ٹوٹا تھا یعنی راولپنڈی سے ہی پی ایس ایل کے میچز شروع ہونگے

جبکہ اختتامی میچز لاہور میں رکھے جائیں تاہم بعض فرنچائزز نے لاجسٹک مسائل کے پیش نظر یہ مشورہ دیا ہے کہ تمام بقیہ میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جائیں تاکہ انتظامی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

حتمی فیصلے کے لیے براڈکاسٹ پروڈکشن ٹیم سے مشاورت جاری ہے اور اس کے بعد وینیو کے حوالے سے مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔

ادھر فرنچائزز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اپنے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کر دی ہے، تاہم مکمل اسکواڈ کی فراہمی اب تک یقینی نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق اس ممکنہ کمی سے نمٹنے کے لیے دو اہم تجاویز زیر غور ہیں، ایک نئی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ منعقد کی جائے تاکہ دستیاب کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکے،

فائنل الیون میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم از کم تعداد کے قانون میں نرمی کی جائے تاکہ ٹیمیں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی مکمل ہو سکیں۔

تمام امور پر پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں تمام معاملات پر حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، تاکہ لیگ کا باقی ماندہ حصہ کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!