ینگ لیاری باکسنگ کلب نے بوائز انڈر 14 باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا
ینگ لیاری باکسنگ کلب نے بوائز انڈر 14 باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ غلام یاسین
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد كامرانی باکسنگ ارینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس،
لیاری کراچی میں ایک روزہ آل کراچی بوائز انڈر -14 باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلہ ینگ لیاری باکسنگ کلب نے اپنے نام کیا۔
13 قلبوں کے 63 باکسرز نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر غلام یاسین نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ، ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔
ریفری اور ججزز کے فرائض محمد رستم، مراد بخش، شیر محمد، عبدالرشید، جمیل خان، عبدالوحید درویش اور مس سمعیہ نے انجام دیے
اس موقع پر ایسوسی ایشن باکسنگ کے صدر محمد اصغر بلوچ،سیکرٹری عبدالرزاق، احمد كامرانی، سابقہ انٹرنیشنل باکسر عدنان بابا، محمد امین، تنویر خان اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔
پہلی پوزیشن ینگ لیاری باکسنگ کلب، دوسری اور تیسری سندھ مسلم، کیماڑی کلب نے حاصل کی۔ 26 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں محمد عباد نے عبدالباری کو زیر کر دیا۔ 28 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں حذیفہ نے عثمان کو دو، ایک سے شکست دے دی
30 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں گل محمد نے روحان کو 0-3 سے ہرا دیا اور 34 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں سدیش نے سید محمّد کو 0-3 سے جیت لیا۔