کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے پہلے ہی پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!