انوشہ انجینئر نے اسپورٹس جرنلزم میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا
انوشہ انجینئر ملکی تاریخ میں AIPS ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی ہیں
انوشہ انجینئر نے اسپورٹس جرنلزم میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا،
کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی کم عمر سپورٹس جرنلسٹ نے اپورٹس جرنلسٹس کے عالمی مقابلے کی ینگ سپورٹس جرنلسٹس کی رائٹنگ کیٹگری میں بہترین مضمون لکھنے کا AIPS ایوارڈ جیت لیا ہے۔
انوشہ انجینئر ملکی تاریخ میں AIPS ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی ہیں
پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی انوشہ انجینئر کو مبارکباد
کراچی/ پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک انگریزی روزنامہ سے وابستہ انوشہ انجینئر کو مراکش کے دارلحکومت رباط میں منعقدہ اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم AIPS کے سالانہ کانگریس کے موقع پر ینگ اسپورٹس جرنلسٹس رائٹنگ کٹیگری میں بہترین رائٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا،
ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن و اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک سمیت دنیا بھر سے 110 ممالک کے مندوبین اور عہدیدار شریک تھے،
انوشہ انجینئر نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کے بارے میں مضمون لکھا تھا جو کراچی کے روزنامہ ڈان میں شائع ہوا تھا۔
سالانہ ایوارڈز کے لئے اے آئی پی ایس کو رواں سال دو ہزار سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک سےچالیس ججز نے پانچ ماہ میں ایوارڈیافتگان کو انتخاب کیا۔
یہ ایوارڈ سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کی جانب سے دیئے جاتے ہیں، اے آئی پی ایس کی 100 برس کی تاریخ میں انوشہ انجینئر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی جرنلسٹ ہیں،
دریں اثنا پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن AIPS,Asia کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک۔ پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری اصغر عظیم اور کابینہ کے تمام اراکین نے انوشہ انجینئر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے,
امید عزیز ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایوارڈ حاصل کر کے وطن عزیز پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین پاکستان کے سپورٹس جرنلسٹس ملک کا پر امن امیج اسی طرح دنیا بھر میں روشناس کروانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،
پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ انوشہ انجینئر کے مضمون کی AIPS کی سطح پر پزیرائی اور بہترین ایواڈ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان میں جرنلزم کے اعلی معیار کو تسلیم کرتی ہے۔۔۔