کرکٹ

خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا سرفہرست

خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا سرفہرست ہے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹیموں کی سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا ویمن ٹیم کی 167 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جاری رینکنگ کے مطابق انگلینڈ ویمنز ٹیم کا دوسرا جبکہ بھارتی ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش ویمنز ٹیموں کی ایک ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔ جاری رینکنگ کے مطابق بنگلا دیش ساتویں اور پاکستان ٹیم آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!