کرکٹ

نامور کرکٹرز کا انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے سے انکار

نامور کرکٹرز کا انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے سے انکار

ویب ڈیسک ; بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے حوالے سے غیر ملکی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث واپسی سے گریز کیا۔

انکار کی یہ لہر بھارتی میڈیا اور بورڈ کے لیے باعثِ برہمی بنی، جس کے بعد بی سی سی آئی نے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطے بڑھا کر کھلاڑیوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت تمام متعلقہ کرکٹ بورڈز سے انفرادی سطح پر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

بورڈ کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم تمام غیر ملکی بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور فرنچائزز بھی اپنے کھلاڑیوں سے براہ راست گفتگو کر رہی ہیں تاکہ انہیں واپس لایا جا سکے۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے ذاتی فیصلے کا احترام کرے گا۔ اگر کوئی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کا خواہش مند ہے تو بورڈ اسے نہیں روکے گا،

تاہم ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل کھلاڑیوں سے متعلق فیصلے کا اختیار رکھتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!