کرکٹ

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

کراچی ۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں انونسیبلزنے کانکررز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 7چوکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کیے۔ نیہا شرمین نے14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انونسیبلز نے 16 ویں اوور میں دو وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ عائشہ ظفر 8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بناکر آؤٹ ۔عمیمہ سہیل 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ۔

دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ ۔ نیہا شرمین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹرائیکرزنے اسٹارز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔ طوبیٰ حسن نے 30 رنز اسکور کیے۔ عائشہ بلال اور انعم امین کی دو دو وکٹیں۔

اسٹرائیکرز نے 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ 37 اور ایمان فاطمہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔نورین یعقوب نے 28 رنز بنائے۔ نورین یعقوب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!