باکسنگ
کک باکسر رابعہ نور کی پہلی کامیابی، آذربائیجان کی فائٹر کو شکست دیدی
کک باکسر رابعہ نور کی پہلی کامیابی، آذربائیجان کی فائٹر کو شکست دیدی
(ویب ڈیسک) پاکستانی کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں آذربائیجان کی فائٹر کو شکست دے کر پہلی انٹرنیشنل فائٹ جیت لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر رابعہ نور نے ورلڈ اوغوز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں آذربائیجان کی فائٹر میمسوا کو شکست دی۔رابعہ نور کو آذربائیجان کی فائٹر کی جانب سے چیلنج دیا گیا تھا،
رابعہ نے آذربائیجان کی فائٹر کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دیکر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔فائٹ جیت کر رابعہ نور نے کہا یہ تمغہ میرے ملک، میرے کوچز، پاک فوج کے شہداء اور تمام لوگوں کے نام ہے، جنہوں نے میرے سفر میں میرا ساتھ دیا۔