کرکٹ

انڈین پریمیئر لیگ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

انڈین پریمیئر لیگ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی ; پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئی پی ایل کو گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

9 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کیلئے منسوخ کر دیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی پی ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے 3جون تک 6شہروں میں کھیلے جائینگے ۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ 17مئی کو رائل چیلنجرز بنگلور اور دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!