آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟
2021 اور 2023 کے مقابلے انعامی رقم دگنی کردی گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 1 ارب 8 کروڑ روپے بنتی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ رنرز اپ ٹیم کو 2.16 ملیں ڈالرز جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 1.14 ڈالرز ملیں گے۔
پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔
آئی سی سی کی طرف سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی، یہ انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشن 2021 اور 2023 کے مقابلے میں دگنی ہے۔
گزشتہ ایڈیشنز میں فاتح ٹیم کو 1.6 ملیں ڈالرز ملے تھے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملے تھے۔
اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین فائنل کی انعامی رقم میں اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔ تاہم،
آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے کہا: "ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے پر واقعی خوشی ہے، جو ہمارے لیے آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
"ہر کوئی ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیل کے اس اہم فارمیٹ کو سیاق و سباق فراہم کرتی ہے۔ لارڈز اس میگا میچ کے لیے موزوں مقام ہے اور ہم سب آسٹریلیا کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔”
"ایک ماہ سے بھی کم وقت کے ساتھ توقع بڑھ رہی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر کے شائقین 11 جون کو آنے والی دونوں ٹیموں کی قسمت کی پیروی کریں گے۔”
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا: "ہمیں عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دفاع کرنے کا موقع ملنے پر بے حد فخر ہے،
خاص طور پر لارڈز میں۔ یہ گزشتہ دو سالوں میں شامل ان تمام لوگوں کے لیے گواہی ہے جنہوں نے فائنل تک پہنچنے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی، جو ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
"ہم صرف چند ہفتوں میں انگلینڈ میں دوبارہ اکٹھے ہونے کے منتظر ہیں اور جنوبی افریقہ کرکٹ کے گھر میں چیلنج پیش کرے گا۔”