دور حاضر میں کراٹے کا کھیل خاص اہمیت کا حامل ہے ؛ عدنان نعیم
دور حاضر میں کراٹے کا کھیل خاص اہمیت کا حامل ہے عدنان نعیم
مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنا آج کل بہت ضروری ہے نوجوانوں کے لیے کراٹے کا کھیل خاص اہمیت کا حامل ہے دور حاضر میں کراٹے کے کھیل کو ایک خاص مقام حاصل ہے
ان خیالات کا اظہار عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے ملتان میں شوتوبان کراٹے کے زیر اہتمام بننے والی نئی برانچ کا قیام کے موقع پر ربن کاٹ کر افتتاح کرتے ہوئے کیا
تفصیلات کے مطابق شوتوبان کراٹے پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز ملتان شوتوبان کراٹے کلب برانچ ٹو کا قیام عمل میں لایا گیا جسکی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم تھے
اور تقریب کے مہمان اعزاز گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن، ملک امجد عباس، ایم نعیم قریشی، چوہدری شیر افگن اور منصور جاوید تھے جبکہ صدارت بانی و چیف انسٹرکٹر شوتوبان خالد حلیم مرزا نے کی۔
برانچ انسٹرکٹر عمر فاروق نے اپنے بلیک بیلٹ پینل میں موجود ایان مرزا، سعدیہ اقبال، سہیل خان اور طاہر قریشی کی جانب سے تمام مہمانان گرامی کی آمد پر شکریہ ادا کیا
کراٹے کلاس کے بعد مہمنان خصوصی عدنان نعیم نے دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ ربن کاٹ کر برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
مہمان خصوصی نے شوتوبان کراٹے کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ قابل ستائش ہیں وہ لوگ جو نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مشغول ہیں ہمیں چاہیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کریں
انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کراٹے کی پرموشن کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ ۔