PSL2025

پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ آج سے پھر سجنے کو تیار !

لاہور ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ 9 روز کے وقفے کے بعد ہفتے کے روز سے شروع۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی پشاور زلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔

پچھلے سال کی رنرز اپ ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی ہے۔ باقی پانچ ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز بالترتیب 13 اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو لازمی میچ جیتنے کے امکانات کا سامنا ہے۔

اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے اور پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ 19 مئی کو لیگ کے آخری میچ میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔

کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1 اور 2 اور فائنل 21 سے 25 مئی تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 26 میچوں کے بعد محمد رضوان (363) حنیف محمد کیپ) صاحبزادہ فرحان (321) اور فخر زمان (309) ٹاپ تھری رنز بنانے والے بیٹرز ہیں

بولنگ میں محمد عباس آفریدی اور جیسن ہولڈر آٹھ میچوں میں پندرہ پندرہ وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی (فضل محمود کیپ) ہیں ۔ ابرار احمد اور حسن علی مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 14 ۔ 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وکٹ کیپنگ میں پشاور زلمی کے محمد حارث نے سب سے زیادہ 10 کیچز اور اسٹمپڈ کیے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلے روسو نے سب سے زیادہ 11 کیچ کیے ہیں۔

ٹکٹوں کا اپ ڈیٹ ۔

وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے، پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں میچوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوپہر کا میچ 3.30 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

18 مئی کے میچ کے علاوہ شام کے دیگر تمام میچز شام 7.30 بجے شروع ہوں گے۔

جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!