کرکٹ

سیکیورٹی خطرات، مچل اسٹارک کی آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت سے معذرت

سیکیورٹی خطرات، مچل اسٹارک کی آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت سے معذرت

سڈنی: آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے خطے میں موجود کشیدہ صورتحال اور سیکیورٹی کے ممکنہ خطرات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کیا ہے

وہ اس فیصلے سے اپنی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کو بھی مطلع کر چکے ہیں اور واضح کر دیا ہے کہ وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مچل اسٹارک اس میچ کا بھی حصہ تھے جو دھرم شالا میں اچانک بلیک آؤٹ کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ اور وومنز کرکٹر ایلیسا ہیلی بھی اُس وقت وہیں موجود تھیں، اور بعد میں ایک انٹرویو میں انہوں نے پیش آنے والے حالات پر کھل کر گفتگو کی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی انجری کے باوجود بھارت واپسی پر تیار ہیں، وہ جلد ہی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کو پلے آف مرحلے سے قبل جوائن کریں گے۔

علاوہ ازیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی آئی پی ایل فرنچائزز کو دوبارہ جوائن کرنے والے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کے میچز حالیہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیے گئے تھے، تاہم لیگ کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہونے جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!