کرکٹ

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ۔

کراچی 16 مئی ۔نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے اسٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔  کائنات حفیظ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر۔

صدف شمس نے 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔رابعہ رانی کی تین وکٹیں چیلنجرز نے 109 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ عالیہ ریاض 48 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر ۔ رامین شمیم کے28 رنز ناٹ آؤٹ۔

انوشا ناصر کی 3 وکٹیں۔ صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔  اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹرائیکرزنے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ کپتان منیبہ علی 67 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

اسٹرائیکرز نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

ایمان فاطمہ کے10 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے74 رنز ناٹ آؤٹ ، گل فیروزہ کے 49 رنز ، دونوں کی تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی پارٹنرشپ۔  ایمان فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!