باکسنگ

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ؛ کراچی ریجن کے ٹرائلز کا انعقاد

پہلے روز 250 سے زائد باکسرز نے شرکت کی ۔۔

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ؛ کراچی ریجن کے ٹرائلز کا انعقاد

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت جامع کراچی میں مینز و ویمینز باکسنگ لیگ کیلئے کراچی ریجن کے ٹرائلز کا انعقاد گیا،، دو روزہ ٹرائلز کا افتتاح پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق نے کیا ،، پہلے روز 250 سے زائد باکسرز نے شرکت کی ۔۔

کراچی: کراچی یونیورسٹی کے اسپورٹس جمنازیم میں منعقد ہونیوالے دو روزہ ٹرائلز کے پہلے روز کراچی کی مختلف جامعات اور باکسنگ کلب کے 250 سے زائد باکسرز نے شرکت کی ،

رشید قمبرانی ، شعیب رشید ، اصغر بلوچ، محمد علی اور عبدالحمید جان پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی بھی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی جانچ کرتی رہی ۔۔

باکسنگ لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری نے خطبہ استقبالیہ دیا جس میں انہوں نے لیگ کے حوالے سے روشنی ڈالی اور مہمانان گرامی کو تفصیلات بتائیں ،

اس موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق کا کہنا تھا کہ باکسنگ لیگ سے ملک میں باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ برآمد ہوگا ،

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ ایک کامیاب پروگرام ہے جس کے تحت 12 سے زائد کھیلوں کی لیگز منعقد ہوچکی ہیں ، باکسنگ لیگ کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے ہر شہر سے باکسنگ کا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے ،

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں شریک باکسرز بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدام سے خوش نظر آئے ، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں 25 سال سے کم عمر کھلاڑی ہی شرکت کے اہل ہیں۔۔

تقریب میں کراچی یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر مسرت جہاں، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام محمد علی ، ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی کراچی ریجن نذیر حسین ، اسٹوڈینٹ ایڈوائزر نوشین رضا، باکسنگ لیگ کے کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر اسپورٹس جامع کراچی محمد اکبر ،

اسپورٹس آفیسر کراچی یونیورسٹی محمد علی سید دانش علی ، باکسنگ لیگ کے ایمبیسیڈر اولمپئین باکسر رشید قمبرانی اور شعیب رشید ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، عابد بروہی ، اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!