کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار
ویب ڈیسک ; عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کمائی کے میدان میں سبھی ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی جریدے فوربز نے 2025 کے سالانہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے سال بھی سب سے آگے ہیں۔
رونالڈو نے پچھلے 12 مہینوں میں 275 ملین ڈالرز کی زبردست کمائی کی، جن میں 160 ملین ڈالر کھیل کے معاہدوں سے جبکہ 115 ملین ڈالر اشتہارات اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے حاصل کیے گئے۔
اس فہرست میں امریکی باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی اسٹیفن کری 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانوی باکسر ٹائیسن فیوری 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ارجنٹائن کے عالمی کپ فاتح کپتان لائنل میسی 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔