شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
شاہد آفریدی کی وزیراعظم ملاقات، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد: سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے خلاف فتح پر مبارکباد دیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی، جس میں حالیہ ملکی صورتحال اور قومی یکجہتی پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کا دفاع کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کے جذبے اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے انہیں قومی اتحاد کے مظاہرے اور ریلی برائے یکجہتی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، معروف کھلاڑیوں کا اس جذبے میں شامل ہونا نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو قومی خدمات اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے پر خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔
شاہد آفریدی نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم، عسکری قیادت اور جوانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی سلامتی سب سے مقدم ہے۔