Games
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی
پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز علی نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
انہوں نے دنیا کی تمام 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر کے ایک ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیا، اور یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
سرباز علی نے آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کر کے اس سنگ میل کو مکمل کیا۔ وہ گزشتہ برس ہی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے تھے، تاہم اپنے ابتدائی سفر کے دوران انہوں نے دو چوٹیوں اناپورنا اور کینچن جونگا پر مصنوعی آکسیجن استعمال کی تھی۔
اس تاریخی کامیابی کے لیے ضروری تھا کہ وہ ان دونوں چوٹیوں کو دوبارہ بغیر آکسیجن کے سر کریں۔ سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا کو بغیر آکسیجن سر کر کے یہ ناقابلِ فراموش اعزاز اپنے نام کیا۔