کرکٹ

بھارت کا ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ؟

بھارت کا ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ؟

لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث اس سال شیڈول ایشیا کپ کے انعقاد پر خدشات منڈلانے لگے ہیں۔ بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب ایشیا کپ کو بھی نشانے پر لے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مینز ایشیا کپ ستمبر میں جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ چونکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں،

اس لیے بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی جس کی سربراہی پاکستان کے وزیر کے پاس ہو۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے سے زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کیا جا چکا ہے، اور اے سی سی کے دیگر شیڈول ایونٹس بھی فی الحال مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی حکومت سے مشاورت میں مصروف ہے۔

تاہم دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی سی سی آئی نے تاحال ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!