کرکٹ

بی سی سی آئی نے بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کردی

بی سی سی آئی نے بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کردی

19 مئی پیر کو اطلاعات سامنے آئیں کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیو اجیت سائکیا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایونٹس سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

سائکیا نے بتایا کہ وہ صبح سے ایسی خبریں دیکھ رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کی ان رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی توجہ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں پر مرکوز ہے۔

دیو اجیت سائکیا نے واضح کیا کہ اے سی سی کے کسی ایونٹ سے متعلق جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا تو اسے بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک بھارتی اخبار نے نام نہ ظاہر کرنے والے ایک عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے ایشیا کپ کے علاوہ ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے بھی دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!