فٹ بال

دنیا بھر میں مقبول واکنگ فٹبال کا پاکستان میں بھی آغاز

چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اس کھیل کے ذریعے جسمانی طور پر فٹ رہ سکتے ہیں سیکریٹری سجاس شاہد ساٹی

دنیا بھر میں مقبول واکنگ فٹبال کا پاکستان میں بھی آغاز۔

افتتاحی میچ میں سجاس کا عمدہ کھیل

واکنگ فٹبال روایتی فٹ بال کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے

صدر فیڈریشن واکنگ فٹبال محمد اختر

چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اس کھیل کے ذریعے جسمانی طور پر فٹ رہ سکتے ہیں

سیکریٹری سجاس شاہد ساٹی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) دنیا بھر میں مقبول واکنگ فٹبال کا پاکستان میں بھی آغاز ہوگیا، پاکستان واکنگ فٹبال فیدریشن کے تحت کراچی یونیورسٹی فٹبال گراونڈ پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے ساتھ افتتاحی نمائشی میچ سےسرگرمیوں کا آغاز ہوا

سجاس کے ممبران نے میچ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا سجاس کی ٹیم میں سیکریٹری شاہد ساٹی سینئر صحافی زبیر نذیر خان طارق اسلم آصف خان محسن رضا خان اور زیشان حسین شامل تھے

افتتاحی تقریب میں فیڈریشن کے صدر محمد اختر کا کہنا تھا کہ واکنگ فٹبال روایتی فٹ بال کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے، جو ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دوڑ کے جسمانی تقاضوں کو کم کرتے ہوئے متحرک رہنا چاہتے ہیں،

واکنگ فٹبال کھلاڑی دوڑنے کی بجائے چلتے ہیں، یہ کھیل تفریح، ٹیم ورک ،جسمانی سرگرمی، سماجی روابط، ذہنی تندرستی کو فروغ دیتا ہے،واکنگ فٹبال کو ملک بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے،

جلد ہی قومی سطح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے کہا کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اس کھیل کے ذریعے جسمانی طور پر فٹ رہ سکتے ہیں

اور کئ بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں تقریب کے مہمانان خاص اعجاز الحسن خان عمران حمید تھے،

اس موقعہ پر ہیڈ کوچ آدم جی،راجہ نوید ستی، محمد رفیع ، منصور احمد، مطیبہ اختر، فہمیدہ ضمیر و دیگر موجود تھے۔کھیل کے اختتام پر پھولوں کے گلدستے اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!