بھارت بزدل نکلا، کرکٹ میدان پر حملہ کیا، رمیز راجہ
کرکٹ ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان نےہیرو بن کےدکھایا، سابق چیٸرمین پی سی بی
بھارت بزدل نکلا، کرکٹ میدان پر حملہ کیا، رمیز راجہ
کرکٹ ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان نےہیرو بن کےدکھایا، سابق چیٸرمین پی سی بی
اسلام آباد (سپورٹس لنک) ; پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ کاروواٸی کرتے ہوے کرکٹ کے میدان پر حملہ کیا، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع پاکستان نے کرکےدکھایا،
کرکٹ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اب کرکٹ کو اوپر کی طرف لیکر جانا ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان چار دن کے اندر قوم بن کر ابھری ہے،
قوم میں اعتماد دیکھ کر بیت خوش ہوا ہوں، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع ہوتاہےجو پاکستان نے کرکےدکھایا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں پریشر ہوتاہے، گریٹ کھلاڑی پریشر صورتحال سے گزر کر بنتے ہیں،
پاکستانی قوم بھی مشکلات کا شکار تھی لیکن ہیرو بن کر ابھری جبکہ بھارت نے لحاظ نہیں کیا اور کرکٹ کے میدان پر حملہ کردیا کوئی بھی خاندانی قوم پانی اور کرکٹ پر حملہ نہیں کرتی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتاہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں اوپر کیون نہیں گیا،پاکستان میں ہر فرد کرکٹ کا اسٹیک ہولڈر ہے، کرکٹ ہے تو ہماری عزت ہے ہم سب نےپاکستان کرکٹ کو اوپر لےکر جاناہے۔
تقریب سے سینٸر سپورٹس جرنلسٹس عبدالمحی شاہ اور شکیل اعوان نے افواج پاکستان کو سپورٹس جرنلسٹس کمیونٹی کی جانب سے شاندار انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا