کرکٹ

حسن نواز اور خواجہ نافع مستقبل میں پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں، سعود شکیل

حسن نواز اور خواجہ نافع مستقبل میں پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں، سعود شکیل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ حسن نواز اور خواجہ نافع دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کےلیے کھیل سکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے پورے پی ایس ایل میں کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، اس وقت سارا دھیان کوالیفائر پر ہے تاکہ فائنل میں جگہ پکی کرلیں،

ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، لیگ اسٹیج میں ٹاپ پر فنش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں اچھا اسارٹ نہیں لیا لیکن بعد میں بیٹنگ میں اچھی واپسی کی، خواجہ نافع کو موقع ملا اور انہوں نے اچھا پرفارم کیا، ہم فن ایلن کے ساتھ پورا ٹورنامنٹ کھیلے، ابھی فائنل الیون پر ڈسکس نہیں کیا کہ کون کس نمبر پر کھیلے گا۔

سعود شکیل نے مزید کہا کہ حسن نواز کو جب پک کیا تو ان پر یقین تھا، ابتدا میں حسن نواز کے بیٹنگ آرڈر پر واضح نہیں تھے، حسن کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہوگا،

حسن نواز نے ہر طرح کے شاٹس کھیلے اور ٹیم کی جیت میں رول ادا کیا، ان کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا سائن ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!