نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; کانکررز فائنل میں پہنچ گئی
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ۔ کانکررز فائنل میں پہنچ گئی۔
کراچی 20 مئی ۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور اسٹارز کی کامیابی۔ کانکررز نے 24 مئی کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ اسٹارز اور چیلنجرز 22 مئی کو کوالیفائر کھیلیں گی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 77 رنز سے ہرادیا۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ صدف شمس 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر۔ُیسریٰ عامر کے 39 رنز۔ نورین یعقوب کی39 رنز کے عوض 3 وکٹیں۔
اسٹرائیکرز جواب میں 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایمان فاطمہ کے34 رنز۔ رابعہ رانی نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں
صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے کانکررز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔
سیدہ عروب شاہ 46 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔نجیہہ علوی کے 43 رنزناٹ آؤٹ انوشا ناصر اور طوبُی حسن کی دو دو وکٹیں۔ اسٹارز نے18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
حورینہ سجاد 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ۔ طوبیٰ حسن کے 26 رنز ۔ نشرہ سندھو کی دو وکٹیں۔
طوبیٰ حسن پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔