کرکٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مجوزہ ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تبدیل شدہ شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو منظوری کے لیے بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ کی منظوری کے بعد نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت مہمان ٹیم کو 21 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا تاہم اب بنگلہ دیش کی آمد 23 مئی کو متوقع ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پہلے دو کے بجائے تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔

تبدیل شدہ مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ابتدائی پلان کے مطابق پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے دو میچز فیصل آباد جبکہ تین میچز لاہور میں شیڈول تھے، تاہم اب مختصر شدہ سیریز لاہور میں ہی منعقد ہوگی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی باہمی م

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!