کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کامیاب

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا

پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کامیاب۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور

صدر کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے تشکر کا اظہار

دبئی، 20 مئی،2025 ; پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان دئبی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نازملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا، پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!