بابر، رضوان کی ٹیم واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا
بابر، رضوان کی ٹیم واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا
ویب ڈیسک ؛ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیں گے یا بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز بھی ان کے منصوبوں کا حصہ ہوں گے؟
اس پر مائیک ہیسن نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تشکیل کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم کس طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس میں کن کرداروں کی ضرورت ہے۔
ان کے مطابق، کھلاڑیوں کا انتخاب صرف سینیارٹی یا جونیارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کی کارکردگی اور ذمہ داری نبھانے کی صلاحیت پر کیا جائے گا۔
ادھر بنگلادیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے دورے میں ناقص کارکردگی کے بعد بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شمولیت کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں، تاہم اعلان کردہ اسکواڈ میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔
اسکواڈ میں صائم ایوب، حسن علی، صاحبزادہ فرحان اور محمد عرفان خان نیازی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔