راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے یوم تشکر منایا
راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے یوم تشکر منایا
..(اصغر علی مبارک)..
راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے یوم تشکر منایا .جڑواں شہروں اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والے سپورٹس صحافیوں نے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے اور اس باوقار اعزاز پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نامور کرکٹ کیمنٹیٹر رمیزراجہ, پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیمان نصیر, معروف سپورٹس جرنلسٹ عبدالمحئی شاہ, شکیل احمد اعوان اور اصغرعلی مبارک نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ کاروواٸی کرتے ہوے کرکٹ کے میدان پر حملہ کیا، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع پاکستان نے کرکےدکھایا،
کرکٹ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اب کرکٹ کو اوپر کی طرف لیکر جانا ہوگاکرکٹ ہے تو ہماری عزت ہے ہم سب نےپاکستان کرکٹ کو اوپر لےکر جاناہے۔
چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان نے کھیل اور سیاست کو دور رکھا بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا۔
چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے، گھنٹوں کی رفتار سے صورتحال پی ایس ایل کے لئے بدل رہی تھی جب جنگ بندی کا معلوم ہوا تو پی ایس ایل شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،
سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالمحئی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام سیکورٹی فورسز کے مشکور ہیں ,
چئیرمین رسجا شکیل احمد اعوان نے کہا کہ معرکہ حق کے ”آپریشن بنیان مرصوص” بھارت کو دندان شکن جواب دے ثابت کیا ہے افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ھے
انہوں نے کہا کہ ہنود و یہود کے گٹھ جوڑ کو اتحاد کی طاقت سے شکست دی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے ثابت ہوا پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والوں کا ملک ھے
بانی صدر ساؤتھ ایشین اسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن اصغرعلی مبارک نے آرمی چیف کی بے مثال اسٹریٹجک ذہانت کی تعریف کی، جس نے بھارت کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے والوں کو عزت دینا متحرک اور لچکدار قوموں کی پہچان ہے۔
اس سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں شکیل احمد اعوان، زاہد خان، فرحت تربی، صالح مغل، طاہر نصیر ملک,عاصم ریاض، فرحان حسین، افضل جاوید، فہیم انور، ڈاکٹر زاہد اعوان، عنبرین علی، روزینہ علی،
کرن خان، ماریہ راجپوت، شاکر عباسی، ارسلان شیرازی, سہیل راجہ، ناصر راجہ، حافظ عبید الرحمان,اکرام جوئیہ، لقمان شاہ، محمد عالی جاہ, ارفع فیروز ذکی، محمد ظریف، احمد حماد صدیقی، ناصر نقوی، ذوالفقار بیگ، جبار فیصل،
راجہ عمران، علی داؤد، عقیل انجم، کے آصف,ذیشان قیوم، شہریار خان، رانا فہیم,عاصم جیلانی ,اویس عباسی، ابی بکر، وقار احمد مجتبیٰ حیدر، شاکر عباسی، ایم اویس، زین ملک، زاہد فاروق ملک، مدثر چودھری،
خالد چودھری، اصغر علی مبارک، عبدالمحی شاہ .عمران ستی، حفیظ سلطان ای ایم ٹی 1122، جمشید انور۔ 1122کو امن کے لیے کھیلوں کے ”یوم تشکر اعزاز ” سے نوازا گیا۔