PSL2025

پی ایس ایل سیزن 10 میں سب سے زیادہ کیچز ڈراپ کرنے والی کونسی ٹیم ؟

پی ایس ایل10 میں کیچز ڈراپ کرنے کا مقابلہ، کونسی ٹیم سب سے آگے؟

ویب ڈیسک ; پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں پلے آف مرحلے سے قبل ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 124 کیچز ڈراپ کیے گئے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں کیچز سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے، جنہیں دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

راشد لطیف کے مطابق رواں سیزن میں سب سے زیادہ کیچز ملتان سلطانز نے چھوڑے، جنہوں نے 10 میچز میں 25 کیچز ڈراپ کیے اور صرف ایک فتح حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے 22 کیچز گرائے، جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے 20، 20 کیچز ڈراپ کیے۔

اسی طرح دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 مواقع پر کیچ چھوڑ کر مخالف بلے بازوں کو اننگز جاری رکھنے کا موقع دیا۔ بابراعظم کی قیادت میں کھیلنے والی پشاور زلمی، جو دوسرے راؤنڈ سے باہر ہو گئی، نے سب سے کم یعنی 18 کیچز ڈراپ کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!