ارشد ندیم نے پی ٹی سی ایل گروپ کیساتھ شراکت داری قائم کر لی
ارشد ندیم نے پی ٹی سی ایل گروپ کیساتھ شراکت داری قائم کر لی
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سروسز ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ اور یوفون 4G) نے ایک بار پھر معروف جیولین تھرو کھلاڑی اور اولمپیئن ارشد ندیم کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی سی ایل گروپ کا مقصد محض شراکت دار کی بجائے اْن کے مقصد اور صلاحیت پر غیر متزلزل یقین رکھنے والے ساتھی کے طور پر ان کے سفر میں ساتھ دینا ہے۔
لاہور میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی سی ایل گروپ نے عزم کی تجدید کی کہ وہ ہار جیت سے قطعِ نظر ارشد ندیم کے مثالی نظم و ضبط، ناقابلِ شکست جذبے اور اٹل یقین کی بدولت ہر مرحلے پر اْن کے ہمراہ کھڑا رہیگا۔
گروپ نائب صدر، برانڈز اینڈ کمیونی کیشن، پی ٹی سی ایل و یوفون4G، سیف الدین خان نے کہاکہ ہمیشہ سے ارشد پر پورا بھروسہ تھا۔ فخر ہے کہ ایک بار پھر ان کیساتھ کھڑے ہیں۔
ارشد ندیم نے کہاکہ پی ٹی سی ایل گروپ اْس وقت میرے ساتھ کھڑا ہوا، جب میری اتنی شہرت نہیں تھی۔
جب سفر کے ایک اور اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہوں تو خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر میرے ساتھ ہیں۔ صرف ہا ر جیت اہمیت نہیں رکھتی بلکہ دنیا کو پاکستان کا اصل جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔