نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : اسٹارز فائنل میں پہنچ گئی
سیمی فائنل میں چیلنجرز کو 6 رنز سے شکست ۔
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : اسٹارز فائنل میں پہنچ گئی۔
سیمی فائنل میں چیلنجرز کو 6 رنز سے شکست ۔
کراچی 22 مئی ۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میں اسٹارز نے چیلنجرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
24 مئی کو ہونے والے فائنل میں اسٹارز کا مقابلہ کانکررز سے ہوگا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔
طوبیٰ حسن 35، حورینہ سجاد 34 اور سدرہ نواز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رامین شمیم نے14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز جواب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
ُیسریٰ عامر 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر۔ نتالیہ پرویز کے 28 اور صدف شمس کے27 رنز۔ آخری 6 وکٹیں صرف25 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔ فاطمہ زہرہ نے 15 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ زہرہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔