پاکستانی ایتھلیٹس ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کے لیے اردن روانہ ہو گئے
پاکستانی ایتھلیٹس ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کے لیے اردن روانہ ہو گئے
کراچی – پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے مطابق قومی جوجٹسو ٹیم ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کرے گی، جو 23 سے 26 مئی تک عمان، اردن میں منعقد ہو رہی ہے۔
یہ براعظمی مقابلہ ایشیا بھر سے ٹاپ لیول کے اتھلیٹس سینئر اور انڈر 21 (U21) کیٹیگریز میں حصہ لین گے۔
سینئر کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی میں اسرا وسیم، کائنات عارف، بانو بٹ، محمد علی راشد۔جبکہ انڈر 21 کیٹیگری میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے، دلاور خان سنن اور ابو ہریرہ کو چیمپئن شپ کے لیے جوجٹسوایشین یونین کی ریفری کے فرائض انجام دینگے۔
پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طارق علی قومی وفد کی قیادت کریں گے اور جوجٹسو ایشین یونین کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان جوجٹسو کے چیئرمین خلیل احمد خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“ہمیں اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور ہمیں امید ہے کہ کھلاڑی ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جو ان کی محنت اور عزم کی عکاسی کرے گی۔ فیڈریشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مکمل معاونت کے ساتھ، جوجٹسو کے فروغ اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔”
طارق علی نے بھی ٹیم کی تیاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت سے تیاری کی ہے اور ہمیں بہترین نتائج کی توقع ہے۔ 2024 میں بینکاک میں منعقدہ ایشین چیمپئن شپ میں ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے U18 ڈوو مین کیٹیگری میں چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمن اور شو ویمن ایونٹس میں کانسی کے تمغے جیتے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جوجٹسو فیڈریشن ملک بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مواقع فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔