دیگر سپورٹس

الزرعونی انٹر اسکول فٹسال چیمپئن شپ ، ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد

الزرعونی انٹر اسکول فٹسال چیمپئن شپ ، ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد

براق اسپورٹس کے تحت پہلی الزرعونی انٹر اسکول فٹسال چیمپئن شپ کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا،

تقریب کے میزبان متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر اور سرپرست اعلی سہیل محمد الزرونی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کی مانند ہے اور میں پاکستان سے والہانہ محبت اور لگاو رکھتا ہوں،

نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کھیلوں کے فروغ میں مکمل اور بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا،

یوم پاکستان کے موقعہ پر ہونے والی الزرعونی انٹر اسکول فٹسال چیمپئن شپ فٹسال میں کیمبرج،پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز شرکت کریں گے،

تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد، انٹرنیشنل فٹبالر صدام حسین، ارشد خان،صابر گوڈیل،سہیل صدیقی، حسین موسانی، مقبول آرائیں و دیگر شریک ہوئے، مراد حسین نے استقبالی کلمات ادا کیے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!