کرکٹ
متحدہ عرب امارات نے تیسرے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی
متحدہ عرب امارات نے تیسرے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی
شارجہ ، ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے سنسنی خیز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، جسے میزبان ٹیم نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے ذریعے صرف تین وکٹیں گنوا کر اور پانچ گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
یہ متحدہ عرب امارات کی بنگلہ دیش کے خلاف کسی بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی فتح ہے، جس نے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔